ضمنی الیکشن، این اے 108 سے (ن) لیگ کے امیدوار طاہر جمیل دستبردار

Apr 05, 2023 | 23:41:PM
ضمنی الیکشن، این اے 108 سے (ن) لیگ کے امیدوار طاہر جمیل دستبردار
کیپشن: طاہر جمیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں حلقہ این اے 108 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طاہر جمیل دستبردار ہو گئے۔
فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے ضمنی الیکشن میں میاں طاہر جمیل نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کے حکم پر کاغذات نامزدگی واپس لئے، اس حلقے سے طاہر جمیل کے مقابلے میں فرخ حبیب پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔
واضح رہے کہ یہ نشست عمران خان نے جیتی تھی، اس کے علاوہ این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 45، این اے 118 اور این اے 239 کی نشستوں پر بھی چیئرمین تحریک انصاف کامیاب ہوئے تھے، ایک نشست رکھنے کے بعد باقی سیٹیں پر 30 اپریل کو ضمنی الیکشن کا انعقاد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا