سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا

Apr 05, 2023 | 16:00:PM
سعودی عرب نے 2 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا، اب وزیر خزانہ امریکا جانے سے پہلے یواے ای قیادت سے رابطہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطاقب دوست ممالک کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں اہم پیش رفت سامنے آئی، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا۔

ذرائع نے کہا کہ وزیر خزانہ 10 اپریل کو امریکا جانے سے پہلے یواے ای قیادت سے رابطہ کریں گے، آئی ایم ایف کو سالانہ 900 ارب روپے کی سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے۔

آئی ایم ایف شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافہ کے مطالبے اور پٹرولیم لیوی مد میں 850 ارب روپے جمع کرنے کے مطالبے پر قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  مہنگائی کی شرح دگنی سے بھی زیادہ ہو گی، ایشیائی ترقیاتی بینک

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پٹرول اور ڈیزل کی امپورٹ کم کرنے کے ساتھ پٹرولیم لیوی اور ٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

یاد رہے عالمی مالیاتی فنڈ نے اسٹاف لیول معاہدہ دوست ملکوں کی فنڈنگ سے مشروط کر دیا تھا، وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ دوست ملکوں سے پانچ ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی لازمی کرانا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چین نے دو ارب ڈالر کی یقین دہانی کرادی ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی یو اے ای اور سعودی عرب فنڈنگ سے منسلک ہے، جتنی جلدی یو اے ای اور سعودی عرب یہ کنفرم کریں گے، اسٹاف لیول معاہدے پر بھی اتنی ہی جلدی دستخط ہو جائیں گے۔