ارشد شریف کیس: اگر تحقیقات پر مطمئن نہ کیا گیا تو جوڈیشل کمیشن بنایا جائیگا، سپریم کورٹ

Apr 05, 2023 | 14:49:PM
ارشد شریف کیس: اگر تحقیقات پر مطمئن نہ کیا گیا تو جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا، سپریم کورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) سپریم کورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی17 مارچ کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کیس تحقیقات پر عدالت کو مطمئن نہ کیا گیا تو جوڈیشل کمیشن بنایا جائےگا، ارشد  شریف کے خاندان کے وکیل شوکت صدیقی نے عدالتی کارروائی پر اعتراض اٹھایا، شوکت صدیقی کے مطابق سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی تحقیقات کی نگرانی نہیں کرسکتی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بنیادی حقوق سے متعلق معاملات کی نگرانی اور تحقیقات کراسکتی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کینیا اور یو اے ای سے باہمی قانونی معاونت سے آگاہ کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق کینین حکام نے تاحال باہمی قانونی معاونت کا جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیے: جے آئی ٹی نے عمران خان کو آج پھر طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ خصوصی جے آئی ٹی کو بیرون ممالک سے تحقیقات کیلئے 3 ہفتے مزید دیے جاتے ہیں، اہم بنیادی حقوق کا معاملہ ہونے کے باعث عدالت تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بناسکتی ہے، ارشد شریف کا قتل ایک بڑے صحافی کے قتل کے علاوہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو 5 ہزار سے زائد خطوط لکھے گئے، سپریم کورٹ ارشد شریف قتل کی صاف اور شفاف تحقیقات کرانا چاہتی ہے۔