کار اور ٹرک میں تصادم :4افراد  موقع پر  جاں بحق

Apr 05, 2021 | 10:40:AM
کار اور ٹرک میں تصادم
کیپشن: کار اور ٹرک میں تصادم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیہون شریف میں ٹریفک حادثہ بچے سمیت چار افراد کی جان لے گیا۔جھانگارا لنک روڈ پر کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیہون شریف کے قریب جھانگارا لنک روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت، مقصود چانڈیو، اس کی بیوی ،مسمی عائزہ،ایک تین سالہ معصوم بچہ اور کار ڈرائیور سائیں بخش باریجو طور پر ہوئی، جان بحق افراد کا تعلق جھانگارا سے شہر سے تھا۔

جاں بحق افراد کی لاشیں کو سیہون کی سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔