26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے درخواست دائر کر دی۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سےدائرکی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت ججز کمیٹی کے 31 اکتوبر 2024 کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے اور فل کورٹ تشکیل نہ دینے کے احکامات کالعدم قرار دیے جائیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے فیصلے کو رجسٹرار یا کوئی اور اتھارٹی ختم نہیں کر سکتی جبکہ چیف جسٹس کی وضاحت کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز اور کنول شوذب کی توہینِ عدالت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ 31 اکتوبر 2024 کو 26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ کا فیصلہ ہوا،پریکٹس اینڈ پروسیجر میں ہونے والی ترامیم آئین و قانون سے مطابقت نہیں رکھتیں،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے کے مطابق فل کورٹ تشکیل کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے،رجسٹرار یا کوئی اور اتھارٹی کمیٹی کے فیصلے کو ختم نہیں کر سکتی۔