شبلی فراز اور کنول شوذب کی توہینِ عدالت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبلی فراز اور کنول شوذب کی توہینِ عدالت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔
پی ٹی آئی کےدونوں رہنماؤں نے اپنے نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر یہ درخواستیں دائر کی تھیں، تاہم دو بار کیس کال ہونے کے باوجود کوئی وکیل پیش نہ ہوا جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواستیں خارج کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن،ہنڈریڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
دونوں رہنمائوں نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔