3 سالہ بچی کی مصروف شاہراہ پرموٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل

Sep 04, 2022 | 20:25:PM
3سالہ بچی، مصروف ترین شاہراہ، تیز رفتاری، موٹر سائیکل، چلانے کی ویڈیو، وائرل،
کیپشن: 3 سالہ بچی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نزاکت علی)3 سالہ بچی کی مصروف ترین شاہراہ پر تیز رفتاری کے ساتھ موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کا جنون ہر شخص میں اتنا سرایت کر چکا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے سے گریز نہیں کرتا، ایسی ہی ایک ویڈیومیں موٹر سائیکل پر بیٹھے شخص کی بے حسی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جس نے مصروف ترین شاہراہ پر اپنی 3 سے 4 سالہ بچی کو موٹر سائیکل کا ہینڈل پکڑا رکھا ہے اور خود پیچھے بیٹھ کر موبائل فون استعمال کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر ہر ذی شعور شخص کی روح کانپ اٹھتی ہے کہ کس طرح ایک بے حس شخص اپنی معصوم بچی کی زندگی سے کھیل رہا ہے، خدانخواستہ اگر کوئی اونچ نیچ ہو جائے تو نہ صرف وہ معصوم کلی بلکہ پیچھے بیٹھا شخص بھی زندگی سے ہاتھ دھوسکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے اس ملک میں ہر شخص وہ کام کر رہا ہے جو اسے نہیں کرنا چاہئے،اس ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: تباہ کن سیلاب میں پاکستان کسی الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ، قمر زمان کائرہ