تباہ کن سیلاب میں پاکستان کسی الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ، قمر زمان کائرہ

Sep 04, 2022 | 17:50:PM
وزیراعظم، مشیر قمر زمان کائرہ، سیلاب سے تباہی، عمران ، اقتدار کی ہوس
کیپشن: قمر زمان کائرہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کاکہناہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی پھیلی ہے اورعمران خان کو اقتدارکی ہوس کھائی جارہی ہے،عمران خان کس الیکشن کی بات کررہے ہیں ،تباہ کن سیلاب میں پاکستان کسی الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔
گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ عمران خان نے ملک کو ہر سطح پر تباہی کے دہانے پر پہنچا چکے تھے ،عمران خان آئی ایم ایف کی ڈگری کو ختم کرانا چاہتے تھے۔وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کاکہناتھا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی پھیلی ہے اورعمران خان کو اقتدار ہوس کھائی جارہی ہے،عمران خان کس الیکشن کی بات کررہے ہیں ،تباہ کن سیلاب میں پاکستان کسی الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ۔
قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پاکستان کے عوام سیلاب سے پریشان ہیں اور عمران خان جلسے کررہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ عمران خان صاحب آپ نے نفرت گالی اور جھوٹ کے سوا اس کو کیا دیا ہے،پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر عالمی برادری کو فکر ہے مگر ایک شخص کو جلسوں کی پڑی ہے،ان کا کہناتھا کہ گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وزیراعظم نے تین ارب روپے فراہم کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی امداد کاسلسلہ جاری، جہانگیرترین نے بڑا اعلان کر دیا