سیلاب متاثرین کی امداد کاسلسلہ جاری، جہانگیرترین نے بڑا اعلان کر دیا

Sep 04, 2022 | 15:44:PM
سیلاب, متاثرین , امداد ,،جہانگیرترین,سابق وفاقی وزی
کیپشن: سابق وفاقی وزیر جہانگیر ترین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر جہانگیر ترین کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے10کروڑ کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جہانگیر ترین کا کہنا  ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مشترکا قومی کاوش کی ضرورت ہے، صاحب حیثیت افراد سے اپیل کرتے ہوئے  انہوں نےکہا کہ ملک بھر کے کاروباری اور مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھیں،مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئےسب کو مل جل کر آگے آنا ہوگا۔