مریم اورنگزیب نے عمران خان کی تحریک کو نیا نام دے دیا

Sep 04, 2022 | 16:11:PM
عمران خان,سیلاب,مریم اورنگزیب , سری لنکا ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی تحریک کو نیا نام دے دیا ۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  قوم سیلاب میں جب کہ عمران خان اپنی میں، میں پھنسے ہیں۔ عمران خان نے اپنی بد عنوانی کے مقدمات سے بچنے کے لیے تحریکِ فساد شروع کی۔ سیلاب زدہ جنوبی پنجاب میں بھی آپ کے سر پر شہباز شریف اور مریم نواز سوار ہیں، بھوکے متاثرینِ سیلاب کو کچھ دینے کے بجائے عمران خان نے پھر اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھرا۔

ضرور پڑھیں : تم کہاں تھے؟ انہیں بتائو کہ تم نہیں  تھے،تم نہیں تھے!

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کی ملک کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہو چکی ہے، الحمد للہ ملک میں استحکام آ رہا ہے۔

یاد رہے وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے  بتایا ہے کہ  مطلوبہ شواہد اکٹھے ہونے پر ریفرنس کو ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا اور امید ہے کہ یہ کام جلد مکمل ہو جائے گا، حکمران اتحاد   قانون اور آئین کے حکم پر عمل کرے گا، لہٰذا پی ٹی آئی کی تقدیر پر مہر لگانے کے لیے ضروری کام کرنے میں کوئی سستی نہیں برتی جائے گی۔

 واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے ایف آئی اے کو مزید اکائونٹس مل گئے ہیں ۔متعلقہ ایجنسیاں سابق وزیر  خزانہ شوکت ترین اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کی فرانزک رپورٹ طلب کریں گی۔