پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کا ڈنر

Sep 04, 2022 | 12:32:PM
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کا ڈنر
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل دبئی کے ہوٹل میں ڈنر کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈنر کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

تصاویر میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز اور عثمان قادر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈنر ٹیم منیجر منصور رانا کی جانب سے دیا گیا جس میں اسکواڈ کے اراکین اور فیملیز نے شرکت کی۔ آج ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے: کیا پاکستان بدلہ چکا پائے گا ؟؟ روایتی حریف آج پھرمدمقابل