کیا پاکستان بدلہ چکا پائے گا ؟؟ روایتی حریف آج پھرمدمقابل

Sep 04, 2022 | 00:22:AM
پاکستان اور بھارت ، دوسرا میچ
کیپشن: پاکستان اور بھارت کے کپتان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت آج پھرمد مقابل آئیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میدان سجنے کو تیار ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا شام سات بجے شروع ہوگا۔پاکستانی باؤلر شاہ نواز دھانی ان فٹ ہوگئے جبکہ بھارتی بولر اویش خان بھی بیمارپڑگئے، اورآل راؤنڈرجدیجہ گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے ہی باہر ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے شاہ نوازدھانی کی جگہ تجربہ کارحسن علی ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ سپین باولگ کا محاذشاداب خان اور محمد نوازسنبھالیں گے ۔حارث رؤف نے کہا کہ سوریا کماریادیو اور ہاردیک پانڈیا کوجلد آؤٹ کروں گا پہلے میچ میں رنز پڑگئے تھے اب خامیاں نہیں دہراؤں گا۔

دونوں حریف ٹیمیں گزشتہ اتوار کو بھی آمنے سامنے آئی تھیں جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز کا ایک چھوٹا ہدف دیا تھا تاہم فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں میچ دلچسپ بنادیا تھا۔ نسیم شاہ نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو بھی پریشان کیے رکھا اور سلپ پوزیشن پر انہیں ایک کیچ کا موقع بھی ملا تاہم فخر زمان گیند کو اپنی گرفت میں لینے میں ناکام رہے۔بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو آخری اوور کی چوتھی گیند پر 148 رنز بنا کر 5 وکٹوں شکست دی تھی۔اب کرکٹ شائقین کو ایک مرتبہ پھر روایتی حریف ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ :سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیدی