ایشیا کپ :سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیدی

Sep 03, 2022 | 22:55:PM
افغانستان اور سری لنکا ، میچ
کیپشن: افغانستان اور سری لنکا کے میچ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیا کپ کےاہم میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 4وکٹوں سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلےگئے  میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 175رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف دیا ۔افغانستان کے حضرت اللہ زازئی 13رنز بنا کر بولڈ ہوگئے ۔رحمت اللہ گرباز نے 45گیندوں پر6چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے84رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ابراہیم زردان نے 40رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔سری لنکا نے 176رنز کا ہدف آخری اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔سری لنکا کی طرف سے کوشال مینڈس 36،پتھم نسانکا 35،دانوشکا گناتھیلاکا33 اوربھانوکا راجا پاکسے نے 31رنز کی اننگز کھیلی ۔ 

یہ بھی پڑھیں:بڑا معرکہ کل ہوگا، کیا پاکستان شکست کا بدلہ لے پائے گا؟