ٹرمپ نے جو بائیڈن کو ملک دشمن قرار دیدیا

Sep 04, 2022 | 11:23:AM
ڈونلڈ ٹرمپ, جمہوریت , ایف بی آئی ,جو بائیڈن ,24نیوز
کیپشن: جوبائیڈن ،ٹرمپ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ریاست کا دشمن قرار دے دیا۔

ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ اختیارات کے غلط استعمال کی ایسی مثال امریکا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

ضرور پڑھیں : پی ٹی آئی پر پابندی، ایف آئی اے نے مزید شواہد اکٹھے کرلئے

ان کا کہنا ہے کہ اس سے ایسا ردِ عمل سامنے آئے گا جو پہلے کسی نے نہیں دیکھا، بائیڈن نے بطور امریکی صدر اب تک کی سب سے شیطانی اور نفرت انگیز تقریر کی۔ بائیڈن ریاست کے دشمن ہیں، آپ یہ جاننا چاہتے ہیں، ہم اپنی جمہوریت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، جمہوریت کو خطرہ بنیاد پرست بائیں بازو سے ہے، دائیں سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے چھاپے میں تیسری دنیا کے ہتھکنڈے استعمال کیے، چھاپے سے ایک دن پہلے ایک انتہائی سیاسی مجسٹریٹ کو مقرر کیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے حقوق اور شہری آزادیوں کو اس طرح پامال کیا گیا جیسے ہمارا ملک تیسری دنیا ہے، ایسے چھاپہ مارا گیا جیسے ہم تیسری دنیا کی قوم کی طرح ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ کے کپڑوں کی الماریوں کی تلاشی لی گئی، میرے 16 سال کے بیٹے کے کمرے کی تلاشی بھی لی گئی۔

لازمی پڑھیں : سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دینگے، شیخ رشید

سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایف بی آئی ایجنٹس نے سارا سامان الٹ پلٹ کر رکھ دیا، ایف بی آئی اور محکمۂ انصاف شیطانی عفریت بن گئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف بی آئی اور محکمۂ انصاف بائیں بازو کے انتہا پسندوں، وکلاء اور میڈیا کے کنٹرول میں ہیں۔

واضح رہے کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ٹرمپ انتہا پسندی کی نمائندگی کرتے ہیں جو جمہوریت کی بنیادوں کے لیے خطرہ ہے۔