بچے کے رونے کی نقل اتارنے والا ”مور“، ویڈیو نے لوگوں کو حیران کردیا

Sep 04, 2021 | 19:01:PM
بچے کے رونے کی نقل اتارنے والا ”مور“، ویڈیو نے لوگوں کو حیران کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دوسروں کی نقل اتارنا صرف انسانی فعل نہیں ہے بلکہ یہ کمال پرندوں اور جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے ۔
ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ بعض لوگ گھر پر طوطارکھ لیتے ہیں اور اس کی تربیت کرکے اسے بولنے کے قابل بناتے ہیں کچھ عرصے بعد وہی طوطا اپنے مالک اور گھر میں آنے والے ہر شخص کی نقل اتارنا ہے ،ایسی بہت سی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پائی جاتی ہیں۔
آج ہم آپ کیلئے ایک ایسے ”مور “کی ویڈیو شیئر کر رہے ہیں جو بچے کی رونے کی نقل کرنے میں کمال مہارت رکھتا ہے،العربیہ اردو کے مطابق آسٹریلیا کے تارونگاچڑیا گھر کا بچے کے رونے کی نقل اتارنے و الا یہ ”بربطنی مور “سوشل میڈیا پر مقبول ہے ،ویڈیو کو ابتک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور مختلف قسم کے خیالات کااظہار کررہے ہیں،اس کے رونے کو کچھ انٹرنیٹ صارفین مزاحیہ اور بعض خوف سمجھ رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون نے حفاظتی اقدامات کے بغیر شہد کی مکھیوں کوبربادی سے بچا لیا، ویڈیو وائرل