خاتون نے حفاظتی اقدامات کے بغیر شہد کی مکھیوں کوبربادی سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

Sep 03, 2021 | 21:57:PM
خاتون نے حفاظتی اقدامات کے بغیر شہد کی مکھیوں کوبربادی سے بچا لیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی خاتون نے حفاظتی اقدامات کے بغیر شہد کی مکھیوں کوبڑی بربادی سے بچا لیا۔جس کی ویڈیو سامنے آگئی ۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شہد کی مکھیاں گزشتہ دو سال گھر کے پچھلے حصہ میں اپنا چھتا بنا کررہ رہی تھیں، گھر کا مالک ان سے چھٹکارہ پانا چاہتا تھا مگر گھر میں رہائش پذیر فیملی مکھیوں کو بچانا چاہتی تھی جس پر انہوں نے شہد کی مکھیاں پالنے والی خاتون سے رابطہ کیا۔
خاتون نے بتایا جب میں نے شیڈکو کاٹ کر اٹھایا تو وہاں شہد کی مکھیوں کی مکمل کالونی آباد تھی اورمکھیوں نے وہاں بڑا چھتا بنایا ہواتھا،خاتون کاکہناتھا کہ میں نے اپنی سہولت کیلئے شیڈ کا دوسرا حصہ بھی کاٹ دیا اورچھتے کو ہٹانا شروع کردیااور مکھیوں کو نئے چھتے کی طرف ڈال دیا،جلد ہی مکھیوں نے نئے چھتے کی طرف منتقل ہونا شروع کردیا ۔
خاتون کاکہناتھا کہ پھرمیں نے کچھ دیر انتظار کیا اگر میں اس ہجوم میں ملکہ مکھی کو تلاش کر سکوں، 15 منٹ ہی گزرے ہونگے کہ ملکہ مکھی ظاہر ہو گئی ،میں نے ملکہ مکھی کو نئے چھتے میں رکھ دیااس دوران کچھ مکھیاں نے اپنے گھر کا راستہ تلاش کرنے کیلئے دوسری مکھیوں کو پیغاما ت بھی بھیجے ،میں نے شیڈ سے چھتا ایک رات میں ہی ختم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرانا فریج خریدنے والا شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا