جیکی شروف کا سلمان خان سے متعلق ایسا انکشاف کہ سننے والے دنگ رہ گئے

Sep 04, 2021 | 18:44:PM
جیکی شروف کا سلمان خان سے متعلق ایسا انکشاف کہ سننے والے دنگ رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جیکی شروف کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان خان کو اس وقت دیکھا تھا جب وہ 17 برس کا تھا، چونکہ ان کے والد ایک بہترین کہانی نویس تھے، تو وہ بھی اس وقت شوبز سے آشنا ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق جیکی شروف نےسلمان خان سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنے ڈائریکٹرز کو اس کی تصاویر دکھائیں تو اُسے فلموں میں کردار ملنے لگے۔انہوں نے کہا کہ سنجے دت اور میں اس نوجوان کو اکثر دیکھا کرتے تھے کہ کس طرح کے اسٹائل کو وہ استعمال کرتا ہے اور کس خوبصورتی کے ساتھ وہ اسٹائل دیتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی اس نے ماڈلنگ بھی شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار سدھارتھ شُکلا نے اپنی آخری شام کس کے ساتھ گزاری ۔۔سکیورٹی گارڈ کا اہم انکشاف

جیکی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اس کی تصاویر دیکھ کر اس میں اداکاروں والی صلاحیتیں پائیں اور اس بات کا اندازہ اس وقت بھی ہوا جب میں نے اسے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجھے ڈائیلاگ سکھاتے ہوئے سنا۔ مجھے اس وقت نہیں معلوم تھا کہ یہ نوجوان آگے جاکر ایک دن اتنا بڑا سپر سٹار بن جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شکلانے موت سے پہلے کونسا مشروب پیا؟سنسنی خیز انکشافات

یاد رہے کہ جیکی شروف اور سلمان خان حالیہ فلم ’رادھے:دا موسٹ وانٹڈ بھائی‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیے ہیں۔اس سے قبل بھی یہ دونوں فلم ’کیوں کی‘، ’ویر‘، ’بھارت‘ اور ’بندھن‘ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔