سول ایوی ایشن کی جانب سے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

Sep 04, 2021 | 13:21:PM
سول ایوی ایشن کی جانب سے نیا سفری ہدایت نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسی نیشن ہوائی سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد کورونا ویکسین کی دو ڈوزز لگانے والوں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی جبکہ 17سال اور زائد عمر کے مسافروں پر بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
 یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کوروناوائرس کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 980نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسم اپنے تیور بدلنے لگا۔۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنا دی