فیسکو مینجمنٹ کا بڑا فیصلہ،ہیلتھ انشورنس سروسز متعارف کرانے کا پلان

Oct 04, 2025 | 19:17:PM
فیسکو مینجمنٹ کا بڑا فیصلہ،ہیلتھ انشورنس سروسز متعارف کرانے کا پلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس علی)فیسکو مینجمنٹ کا بڑا فیصلہ ،ہیلتھ انشورنس سروسز متعارف کرانے کے پلان پر غور شروع کردیا۔

ملازمین اور پنشنرز کو جدید ہیلتھ انشورنس سہولت دینے کی تیاری جاری ہے،کیش میڈیکل الاؤنس کے بجائے ہیلتھ انشورنس پر غورجاری ہے،فیسکو نے ملازمین سے آپشن لینے کا فیصلہ کرلیا،تمام دفاتر کو ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی،13 اکتوبر صبح 9 بجے تک ڈیٹا فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن مقررکردی گئی،ملازمین اور اہل خانہ کی مکمل تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

فیسکو دفاتر کو فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیئے گئے،ملازمین کو بہتر میڈیکل سہولتیں دینے کا عندیہ بھی دیدیا،ہیلتھ انشورنس پالیسی کے ذریعے علاج معالجے میں آسانی متوقع ہے۔

فیسکو حکام کاکہناہے کہ ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندان بھی ہیلتھ پیکج میں شامل ہوں گے،فیسکو  ملازمین کو عالمی معیار کی سہولتیں دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ نے نواز شریف کو کالاباغ ڈیم بنانے نہیں دیا تو مریم نواز کی کیا حیثیت ہے،نثار کھوڑو

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: