ضلعی انتظامیہ نے لاہور باری تھیٹر کو سیل کر دیا

Oct 04, 2023 | 21:49:PM
 ضلعی انتظامیہ نے لاہور باری تھیٹر کو سیل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پنجاب آرٹس کونسل کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے لاہور باری تھیٹر کو سیل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل نے ڈی سی لاہور کو تھیٹر سیل کرنے کا مراسلہ لکھا جس پر کارروائی کی گئی ، باری تھیٹر میں بغیر سنسر ریہرسل ڈرامہ کی نمائش جاری تھی ،جبکہ  تھیٹر کا لائسنس بھی معطل ہے،لیکن اس کے باوجود ڈرامہ نمائش پذیر کیا جا رہا تھا، جس پر  ضلعی انتظامیہ نے لاہور باری تھیٹر کو سیل کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:موسم میں بڑی تبدیلی، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی