ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔۔ آرمی چیف کا فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب سے خطاب

Oct 04, 2021 | 22:53:PM
جنر ل قمر جا وید باجوہ ،کا جوانوں ،افسران سے خطاب
کیپشن: جنرل قمر جا وید باجوہ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جی ایچ کیو میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب ، آرمی چیف نے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری پر جوانوں کو اعزاز ات سے نوازا ۔

تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں فوجی افسران اور ان کے اہل خانہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔جنرل قمر جا وید با جوہ نے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ جوانوں اور افسران کی قربانیوں سے ملک میں امن و استحکام آیا۔ مادر وطن کیلئے جان کی قربانی سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔ ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ  ہمارے افسران اور جوان اصل ہیرو ہیں۔
 اس مو قع پر آرمی چیف نے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری پر جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں:رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا تجارتی خسارہ 11 ارب 66 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا