کینگروز کی دوستانہ ماحول میں لڑائی کی ویڈیو وائرل 

Oct 04, 2021 | 22:43:PM
دوستانہ ماحول، سوشل میڈیا، حیران
کیپشن: کینگروز کی لڑائی کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آپ نے لوگوں کو ہی دوستانہ ماحول میں لڑتے ہوئے دیکھا ہو گا لیکن سوشل میڈیا پر وائرل دوکینگروز کی لڑائی نے ہر ایک کو حیران کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق آج تک آپ نے پہلوانوں کو اکھاڑے میں لڑتے دیکھا ہو گا یا گلی محلے میں بچوں اور بڑوں کو لڑتے ہوئے دیکھا ہو گا، بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگ دوستانہ ماحول میں لڑائی کرتے ہیں اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔اسی طرح کی ایک ویڈیوبین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں دو کینگروز فارغ وقت میں دوستانہ ماحول میں لڑ رہے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن دونوں ہی ناکام رہتے ہیں، اس دوران وہ ایک دوسرے کو ٹانگیں بھی مارنے کی کوشش کرتے ہیںتاہم کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کا نماز جنازہ کون پڑھائے گا ؟؟بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا

جب دونوں لڑ لڑکر تھک جاتے ہیں تو ایک دوسرے کا سہارے آرام سے کھڑے ہو جاتے ہیں پھر وقفہ کے بعد دوبارہ سے لڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگوں کی جانب سے ویڈیو کوخوب سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے زیادتی کا شکار خاتون پر ہی ظلم کی انتہا کردی