عمر شریف کا نماز جنازہ کون پڑھائے گا ؟؟بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا

Oct 04, 2021 | 21:53:PM
عمر شریف نماز جنازہ بیٹے کا بیان
کیپشن: عمرشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عمر شریف کے صاحبزادے نے جواد عمر نے بتایا کہ عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن پارک میں مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمر شریف کی بیوہ زرین غزل نے کہا تھا کہ انہوں نے مولانا تقی عثمانی سے نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست کی ہے۔تاہم ان کے بیٹے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بدھ کی صبح والد کی میت کراچی پہنچا دی جائے گی، انکی نماز جنازہ بدھ کے روز 3 بجے ادا کی جائیگی۔جواد عمر نے بتایا کہ عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن پارک میں مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔جواد عمر نے بتایا کہ عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز زرین غزل نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ ’میں نے مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھائیں اور انہوں نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک سروس بند