پولیس نے زیادتی کا شکار خاتون پر ہی ظلم کی انتہا کردی

Oct 04, 2021 | 22:13:PM
پولیس، خاتون کو اہلخانہ سمیت قید
کیپشن: زیاتی کا شکار خاتون پر ظلم کی انتہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حافظ آباد میں پولیس نے زیادتی کی شکار خاتون کو انصاف دینے کے بجائے ظلم کی انتہا کردی۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں پولیس نے زیادتی کی شکار خاتون کو انصاف دینے کی بجائے متاثرہ خاندان کو ہی قید کردیا، خاتون کو گھر میں اکیلے پاکر ملزمان حمزہ ودیگر نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ذرائع کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزم، متاثرہ خاتون صنوبر کو والدہ، شوہر سمیت بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک سروس بند
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ملزمان سے ساز باز کرکے صلح کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے، والدہ کو رہا کرکے کہا اچھی طرح سوچ لو ورنہ بیٹی اور داماد کو جیل بھیج دوں گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے متاثرہ خاندان کو تین روز بعد رہا کیا، خاتون اور ان کے اہلخانہ کو سیشن جج کے حکم پر رہا کیا گیا۔
متاثرہ خاتون کی والدہ کی درخواست پر سیشن جج نے کارروائی کی، عدالت کی جانب سے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کیلئے آرڈر جاری کردیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کا نماز جنازہ کون پڑھائے گا ؟؟بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا