سمندری طوفان ’’شاہین‘‘ عمان اور ایران کے ساحل سے ٹکرا گیا،9افراد جاں بحق

Oct 04, 2021 | 19:30:PM
سمندری طوفان ساحل سے ٹکرا گیا
کیپشن: سمندری طوفان شاہین کی تباہ کاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سمندری طوفان شاہین عمان اور ایران کے ساحل سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے  مختلف واقعات میں دو پاکستانی مزدوروں سمیت  9 افراد جاں بحق ہوگئے

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ  عمان میں آنے والے سمندری طوفان شاہین کی وجہ سے  ساحلی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس دوران لینڈ سلائیڈنگ سے 2 پاکستانی سمیت 3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔تیز ہواؤں اور موسم کی خرابی کے باعث پروازیں معطل کردی گئیں جب کہ مرکزی شاہراہیں زیر آب آنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ عمان میں حفاظتی تدابیر کے تحت 2 روز کی عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

دوسری طرف سمندری طوفان شاہین نے ایران کی بندرگاہ چاہ بہار کو بھی نقصان پہنچایا۔ایران میں طوفان کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام معطل ہوگیا۔طوفان شاہین کی 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے دونوں ممالک میں انفرااسڑیکچر کو بھی نققصان پہنچایا۔

سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے بھی حفاظتی اقدامات کا آغاز کردیا ۔ دونوں ممالک نے ساحلی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ