موٹرسائیکل پر 6 بچوں کو بٹھانے پر 22 ہزار روپےکاچالان

Nov 04, 2025 | 21:52:PM
موٹرسائیکل پر 6 بچوں کو بٹھانے پر 22 ہزار روپےکاچالان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں موٹر سائیکل پر6 بچوں کو بٹھانے والے شہری کو 7 ہزار روپے (22 ہزار 269 پاکستانی روپے) کا چالان کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کےضلع ہاپوڑ میں ایک شخص کو6بچوں کو موٹر سائیکل پر لے جاتادیکھ کرٹریفک پولیس اہلکاردنگ رہ گئے اور اس سے ہاتھ جوڑ کر 7 ہزار روپے کا چالان کردیا۔

ٹریفک اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہاتھ جوڑے کھڑا ہے،یہ واقعہ آج صبح گڑھ مکتیشور میں پیش آیا جہاں ٹریفک پولیس معمول کی چیکنگ کر رہی تھی اور موٹر سائیکل پر 7 افراد سوار تھے جن میں موٹر سائیکل سوار خود اور6 بچے شامل تھے۔

پولیس نےکہا کہ موٹر سائیکل سوار نے اپنی اور بچوں کی حفاظت کو مکمل طور پر نظر انداز کیا تھا،جواب میں افسران نے متعددٹریفک خلاف ورزیوں پر 7000 روپے کا چالان جاری کیا۔

تصویر میں ٹریفک پولیس اہلکار بائیکر کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہےاس کا مقصد عوامی بیداری اور سڑک کی حفاظت کی اپیل کے طور پر تھا۔

ٹریفک پولیس حکام نے یہ بھی کہا کہ یہ اشارہ شہریوں سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور جانوں کو خطرے میں ڈالنے سے بچنے کی درخواست کی علامت ہے۔

ایک افسر نے کہا، "اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: 13ویں انٹر سکول و کالج گیمز 2025 کا کامیابی سے انعقاد