بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ :بھارت کا نیپال ٹیم کے پاکستانی ہیڈ کوچ کو ویزہ دینے سے انکار 

Nov 04, 2025 | 15:02:PM
 بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ :بھارت کا نیپال ٹیم کے پاکستانی ہیڈ کوچ کو ویزہ دینے سے انکار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)بھارت کی کھیل دشمنی جاری،پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا حصہ نیپال ٹیم کے پاکستانی ہیڈ کوچ کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔

پی بی سی سی کے مطابق پاکستان پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ کھلاڑی مسعود جان نیپالی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔ 
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے نیپال بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر مسعود جان کو کوچنگ کےلئے بھجوایا تھا۔
پی بی سی سی نے بتایا کہ مسعود جان نے 1998 ورلڈ کپ میں ساؤتھ افریقہ کےخلاف 262 رنز سکور کئے تھے،مسعود جان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی لکھا گیا تھا،
مسعود جان نے 28 اکتوبر کو نیپال ٹیم کو جوائن کیا تھا۔
بھارتی ویزہ نہ ملنے پر مسعود جان دس نومبر تک نیپال ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں مقامی و ریاستی انتخابات کیلئے ووٹنگ
پہلا بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 11 سے 23 نومبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔