’’بھائی جان پھر واپس آگئے‘‘ سلمان خان کی شرٹ کے بغیر تصویر کے شوشل میڈیا پر چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان ایک بار پھر اپنی فٹنس اور کرشماتی انداز سے مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
اداکار نے پیر کی شام اپنے ورک آؤٹ سیشن کے بعد لی گئی کچھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ بغیر قمیض کے اپنی شاندار فزیک دکھاتے نظر آئے۔
سلمان خان کی یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں، تصاویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے کمنٹس سیکشن میں دلوں اور آگ کے ایموجیز کی برسات کر دی۔
ان تصاویر میں سلمان کے چِسلڈ ایبس، چوڑے کندھے اور مضبوط جسمانی ساخت صاف دکھائی دے رہی ہے، جسے دیکھ کر مداحوں نے کہا کہ ”بھائی جان پھر واپس آگئے۔“
مزید پڑھیں:نامور پرڈیوسر ،ڈسٹری بیوٹر کامران اعجاز کا انتقال
سلمان نے تصویروں کے ساتھ ایک پراثر جملہ لکھا، ’کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے… یہ بغیر چھوڑے حاصل کیا ہے۔‘
اس جملے نے مداحوں کو اتنا متاثر کیا کہ اسے ہزاروں بار شیئر کیا گیا۔ کئی صارفین نے لکھا، ”یہی ہے اصل موٹیویشن!“ جبکہ ایک مداح نے تبصرہ کیا، ”بھائی جان اب پھر سے دھوم مچانے والے ہیں۔“
اداکار ارجن بجلالی نے بھی تعریف کرتے ہوئے لکھا، ”ہمیشہ کی طرح متاثر کن!“ جبکہ ورون دھون نے سادہ الفاظ میں کہا: ”بھائی، بھائی، بھائی۔“