ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔خواب اس وقت تک جگائے رکھیں جب تک پورے نہ ہو جائیں

پاکستان، کرکٹ ٹیم، پیغام، عوام، دعائوں کی اپیل، خواب، میچ، اسکاٹ لینڈ،سیمی فائنل

Nov 04, 2021 | 14:11:PM
خواب اس وقت تک جگائے رکھیں جب تک کچھ ہو نہ جائے
کیپشن: محمد رضوان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کےمحمد رضوان نے اپنے پیغام میں عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپرمحمد رضوان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ نظام چلانے والی ذات صرف اللہ پاک کی ہے، آپ کے خواب آپ کو اس وقت تک جگائے رکھیں جب تک وہ پورے نہ ہوجائیں۔

قومی کرکٹر نے عوام سے پاکستانی ٹیم کیلئے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان 2 نومبر کو ہونے والے میچ میں نمیبیا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جب کہ اب پاکستان 7 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کیخلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    بھارتی حسینہ کی موت سے قبل آخر ی پوسٹ۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل