جانے کا وقت۔۔بھارتی حسینہ کی موت سے قبل آخر ی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل۔۔۔

Nov 04, 2021 | 13:11:PM
بھارتی حسینہ کی موت سے قبل آخر ی پوسٹ
کیپشن: کار حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کار حادثے میں ہلاک ہونے والی بھارتی ریاست کیرالا کی سابق حسینہ کی موت سے قبل کی گئی آخری پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حسینہ انسی کبیر گزشتہ دنوں کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں ،کار حادثے کا شکار ہونے سے قبل انسی کبیر نے  انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ جانے کا وقت ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ansi Kabeer (@ansi_kabeer)

  وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سر سبز وادی میں خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا کی سابق حسینہ انسی کبیر اور ان کی رنر اپ انجانا شجن اتوار اور پیر کی درمیانی شب کار میں سفر کررہی تھیں کہ ان کی گاڑی بے قابوہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:    بے خوابی فالج کا خطرہ بڑھا سکتی ہے