سدرہ عرب قتل کیس کے سابق ملزم عصمت اللہ خا ن کا عشائیہ، اہم رہنماؤں کی شرکت

May 04, 2026 | 23:20:PM
سدرہ عرب قتل کیس کے سابق ملزم عصمت اللہ خا ن کا عشائیہ، اہم رہنماؤں کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)شادی شدہ خاتون سدرہ عرب قتل کیس کے سابق  مرکزی ملزم عصمت اللہ خان حکمران جماعت مسلم لیگ ن کا آلہ کار نکلا ، ملزم نے کیس سے بچنے کے لیے سیاسی اثر ورسوخ کا بھرپور استعمال کیا ۔

حال ہی میں سابق مرکزی ملزم نے اپنا  سیاسی اثر رسوخ باور کروانے کے لیے حکمران جماعت کے اہم رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ کا انعقاد کیا جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی بھی نمایاں تھے۔

ذرائع کے مطابق سابق ملزم عصمت اللہ خان کی رہائی بھی مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی کوششوں سے ممکن ہوئی ہے، 19 سالہ شادی شدہ خاتون سدرہ عرب کو گزشتہ سال جولائی میں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا، مقتولہ کے قتل کا فیصلہ جرگے کے ذریعے ہوا تھا۔

 جرگے کی سربراہی کا الزام عصمت اللہ خان پر ہے، مقتولہ سدرہ عرب کو قتل کے بعد دفن کرکے قبر کے نشانات مٹادئیے گئے تھے،مقتولہ سدرہ عرب قتل کیس کا مقدمہ ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے۔


سابق ملزم عصمت اللہ خان سمیت 9 ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے،سابق ملزم عصمت اللہ خان سدرہ عرب قتل کیس میں 8 ماہ جیل رہ کر آئے ہیں،سابق  ملزم عصمت اللہ خان کی اسلحہ لہراتے فائرنگ کرتے ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں۔

ملزم پر سدرہ عرب کو غیرت کے نام پر قتل کرنے اور قبر کے نشانات مٹانے کا الزام ہے، سابق ملزم کو سنگین مقدمے میں گرفتاری اور رہائی کے بعد پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی