ایران:حکومت مخالف سرگرمیوں پر 3 افراد کو پھانسی دے دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران بدامنی پھیلانے کے الزام میں 3 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ’’میزان‘‘ کے مطابق ان افراد کو مشہد میں بدامنی کے مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تینوں افراد کو اتوار کی صبح مشہد کی وکیل آباد جیل میں پھانسی دی گئی، جنوری 2026 کے مظاہروں میں ملوث ہونے پر مہدی رسولی، محمد رضا میری اور ابراہیم دولتابادی کو سزائے موت دی گئی۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد پر سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل، ریاستی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں اور آتش گیر مواد کے استعمال جیسے سنگین الزامات تھے۔
یہ سزائیں ایک ایسے وقت میں دی گئی ہیں جب ایران میں 2026 کے آغاز سے مہنگائی اور معاشی بحران کے باعث حکومت مخالف مظاہروں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی