اسلام آباد ہائی کورٹ نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا 

May 04, 2026 | 19:26:PM
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا 
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے بی این پی پرائیویٹ لمیٹڈ کی لیز منسوخی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔سی ڈی اے کی جانب سے 8 مارچ 2023 کو جاری کردہ لیز منسوخی کے آرڈر قانونی قراردے دیئے گئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

بی این پی لمیٹڈ کی جانب سے دائر کردہ ایگزیکیوشن پٹیشن بھی عدالت نے خارج کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تیسرے فریق (انویسٹرز) کی درخواستیں نمٹا دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ انویسٹرز اپنے حقوق کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں، درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے مقرر کردہ مالیاتی شرائط کی پاسداری نہیں کی، درخواست گزار کمپنی 2022 کی قسط کے 2.916 ارب روپے جمع کرانے میں ناکام رہی، سی ڈی اے کی جانب سے لیز کی منسوخی سپریم کورٹ کے دیئے گئے حق کے عین مطابق ہے، پٹیشنر نے سپریم کورٹ کے دیئے گئے لائف لائن موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا۔

عدالت نے پٹیشنر کی جانب سے 30 روزہ نوٹس کی تکنیکی غلطی کے اعتراض کو بھی مسترد کر دیا۔

سپریم کورٹ نے 9 جنوری 2019 کو لیز بحال کرتے ہوئے 8 سال میں 17.5 ارب روپے کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔عدالت نے کہاکہ بی این پی لمیٹڈ نے 2021 کی قسط جمع کرائی لیکن 2022 کی قسط کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کیا، سی ڈی اے نے بار بار یاد دہانیوں کے بعد 7 فروری 2023 کو نوٹس اور پھر 8 مارچ کو لیز منسوخی کا حکم جاری کیا۔ 

پٹیشنر کی جانب سے 50 کروڑ روپے کا چیک عدالت نے ناکافی قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی! بابر اعظم کو کپتان مقرر کردیاگیا