سلمان خان کے 42 سال پرانے قریبی دوست چل بسے،اداکار غم سے نڈھال

May 04, 2026 | 11:39:AM
سلمان خان کے 42 سال پرانے قریبی دوست چل بسے،اداکار غم سے نڈھال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنے دیرینہ اور انتہائی قریبی دوست سشیل کمار  کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا جن کے ساتھ ان کی دوستی چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط رہی۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مرحوم دوست کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے نہایت جذباتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے سشیل کمار کو زندگی بھر مثبت سوچ، خوش مزاجی اور حوصلے کی علامت قرار دیا۔

سلمان خان کے مطابق ان کے دوست ہر مشکل گھڑی میں مسکراہٹ کے ساتھ حالات کا سامنا کرتے تھے اور ہمیشہ یہی کہتے تھے کہ ’سب ٹھیک ہو جائے گا‘، انہوں نے لکھا کہ سشیل کمار نے زندگی کو بے فکری اور مسکراہٹ کے ساتھ گزارا۔

اداکار نے مزید کہا کہ سشیل کمار نے زندگی ایک مرد کی طرح گزاری اور موت کا سامنا ایک ہیوی ویٹ چیمپئن کی طرح کیا اور اب ان کے پاس صرف ایسی یادیں باقی رہ گئی ہیں جو ہمیشہ مسکراہٹوں سے بھری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کےشدید جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ

سلمان خان نے اپنے دوسرے پیغام میں زندگی اور موت کی حقیقت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو ایک دن اس دنیا سے جانا ہے مگر وقت اور طریقہ کسی کو معلوم نہیں ہوتا۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پر تعزیتی روایتی الفاظ جیسے RIP کے استعمال پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے دوست کو ایک مکمل، زندہ دل اور بھرپور شخصیت کے طور پر یاد رکھنا چاہتے ہیں نہ کہ صرف ایک یاد یا جسم کے طور پر۔