دہشت گردی کا الزام، برطانیہ میں 4 ایرانیوں سمیت 5 افراد گرفتار

May 04, 2025 | 19:26:PM
دہشت گردی کا الزام، برطانیہ میں 4 ایرانیوں سمیت 5 افراد گرفتار
کیپشن: لندن پولیس شواہد اکٹھے کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں انسداد دہشتگردی پولیس نے 4 ایرانی باشندوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 4 ایرانی شہری ہیں۔

گرفتار ہونے والوں کی عمریں 29 سے 46 برس کے درمیان ہیں، شبہ ہے کہ وہ دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کر رہے تھے اور مخصوص جگہوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا، ان افراد کو لندن، سونڈن اور گریٹر مانچسٹر سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارش کی نوید سنا دی

میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ مشتبہ افراد میں سے 5 کو ہفتے کے روز چھاپوں میں ’ایک مخصوص احاطے‘ کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کے تحت حراست میں لیا گیا۔

میٹرو پولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی کے سربراہ ڈومینک مرفی نے کہا کہ یہ تیز رفتار تحقیقات ہیں، ہم متاثرہ جگہ پر موجود لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ انھیں اپ ڈیٹ رکھا جا سکے، انھوں نے کہا تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اور مختلف پہلوؤں سے انکوائری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کو تشویش لاحق ہو سکتی ہے لیکن ہمیشہ کی طرح میں ان سے کہوں گا کہ وہ چوکس رہیں اور اگر وہ کوئی ایسی چیز دیکھتے یا سنتے ہیں جس سے ان کا تعلق ہے تو ہم سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:والدین کی غفلت بچے کی جان لے گئی، زندگی بھر کا روگ لگ گیا