بلاول بھٹو کے بھارت میں اکاونٹ کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں:شازیہ مری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم بھارتی حکومت کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ اقدام بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ اور سچ سے خوف کی علامت ہے،پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے ثبوت فراہم کرنے کے بجائے عالمی سطح پر سچ بولنے والی مضبوط آوازوں کو دبانے کی کوشش کی ہے۔
انھوں ںے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلسل مطالبہ کیا ہے کہ مودی سرکار پہلگام واقعے پر ثبوت دے یا عالمی تحقیقات کی حمایت کرے، مودی سرکار سچ کو چھپانے اور اپنی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی سرکار اپنی ناکامیوں کو چھپا رہی ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں حکومتی مظالم سے عوام کی توجہ ہٹا رہی ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کو کس طرح پامال کیا جا رہا ہے۔
شازیہ مری کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے گجرات کے قصائی مودی کو عالمی میڈیا اور دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے، مودی سرکار جتنا مرضی سچ کو دبانے کی کوشش کرے، سچ اپنی راہ خود بنائے گا اور دنیا کی نظر میں بھارت سرکار کی اصل تصویر واضح ہو چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مودی پہلگام میں معصوم انسانوں کے قاتل بھی خود ہو اور مقتول بننے کی تمہاری کوشش بھی ناکام ہوگی، بھارت کے عوام بھی حکومت کی سیکیورٹی ناکامیوں پر سوالات اٹھا رہے ہیں جن کے جواب مودی سرکار دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی، مسلمانوں، مسیحی اور دیگر برادریوں پر مظالم کا نوٹس لے اور گجرات کے قصائی کا عالمی سطح پر بائیکاٹ کرے۔
ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق مودی سرکار، سچ اور حق کی آوازیں تمہارا پیچھا کرتی رہیں گی، پاکستان کی عوام اور تمام قومی قوتیں بھارت کے ناپاک عزائم کے خلاف متحد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی رہنماؤں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی