پاکستان میں منکی پاکس کا تیسرا کیس رپورٹ

May 04, 2023 | 15:37:PM
پاکستان میں منکی پاکس کا تیسرا کیس رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جدہ سے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی پہنچنے والے شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ شخص کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا، مزید ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جدہ سے کراچی آنیوالے 30 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، جسے علامات واضح ہونے پر آئسولیشن وارڈ منتقل کرکے مزید ٹیسٹ کیلئے سیمپلز حاصل کرلیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص جدہ میں ڈرائیور ہے، جو مسقط کے راستے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: منکی پاکس کی روک تھام کیلئے اے ایس ایف کی جانب سے ایس او پیز جاری

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کا ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد اس میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں منکی پاکس کا صرف ایک ہی کیس ہے۔