لڑکیاں کیسے لڑکوں۔۔مردوں کو پسند کرتی ہیں۔۔جانیے

May 04, 2021 | 21:22:PM
لڑکیاں کیسے لڑکوں۔۔مردوں کو پسند کرتی ہیں۔۔جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)میل آن لائن کے مطابق پرتھ کی معروف ڈیٹنگ کوچ لواینی وارڈ نے اپنے فیس بک پیج پر اس سوال پر مبنی بحث کا آغاز کیا اور سنگل لڑکیوں سے پوچھا کہ وہ اپنے متوقع پارٹنر میں کون سی جسمانی وجذباتی عادات دیکھنا پسند کریں گی۔
 جواب میں خواتین نے جو عادات بتائیں ان میں مرد کا خواتین کے ساتھ نرم اور مہربان ہوناسب سے اولین قراردیا اس کے بعداچھی شخصیت اوراچھی حس مزاح پھردوسرے کی عزت کرنا اور اقدار کا حامل ،ایمانداربتایا۔
جواینی کا کہنا تھا کہ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ خواتین ایسے مرد کو پسند کرتی ہیں جو دراز قد ہو، ڈارک رنگت والا ہو اور ہینڈسم ہو، مگر خواتین اس سے کہیں بڑھ کر مردوں کو دیکھتی ہیں۔ میرے خیال میں اچھی حس مزاح اور مہربان و صلہ رحم ہونا وہ عادات ہیں جو کسی مرد میں خواتین کو سب سے زیادہ پسند آتی ہیں اور وہ ایسے مرد کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عجب محبت کی غضب کہانی۔۔ شو ہر نے بیوی کی شا دی محبو ب کے ساتھ کروا دی۔۔ویڈیو وا ئرل