گندم چوری کیس،  نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع

May 04, 2021 | 12:14:PM
گندم چوری کیس،  نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع
کیپشن:   پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبہ سندھ میں موجود گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری کے کیس میں  پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں  پیپلز پارٹی کے رہنما  نثار کھوڑو اور دیگر کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر  نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نثار کھوڑو کے خلاف محکمہ خوراک میں کرپشن سے متعلق انکوائری جاری ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید انکوائری کرنی ہے، جواب جمع کرنے کے لئے مہلت دی جائے۔عدالتِ عالیہ نے نیب سے 16 جون تک انکوائری مکمل کر کے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی۔ نثار کھوڑو بیرون ملک ہونے کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل کے سٹوڈنٹ نے 5 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا