بل گیٹس اور میلنڈا نے 27 سال بعد  راہیں جدا کرلیں

May 04, 2021 | 08:50:AM
بل گیٹس اور میلنڈا نے 27 سال بعد  راہیں جدا کرلیں
کیپشن: بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی اور ارب پتی شخصیت بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی جانب سے ٹویٹر پرجاری کئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ تعلقات پر بہت سوچ و فکر اور کام کرنے کے بعد ہم نے شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیغام میں مزید  کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ اب ہم ایک جوڑے کی حیثیت سے ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔ دونوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 سالہ ازدواجی زندگی میں شاندار زندگی گزاری اور 3 بچوں کو پروان چڑھایا۔   ایک ایسی فاونڈیشن بنائی جو پور ی دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند اور کارآمد زندگی گزارنے کے قابل بنایا جا سکے۔

 بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس نے اعلان کیا کہ علحیدگی کے باوجود فلاحی منصوبے ملکر چلاتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ بل اور میلنڈا کی ملاقات 1980 کی دہائی میں ہوئی تھی۔میلنڈا، بل گیٹس کی مائیکرو سافٹ فرم میں ملازمت کرتی تھیں۔ 27 برس قبل دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے تین بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج  افطار  کے اوقات