بھارت سے واپس جاتا ایرانی بحری جنگی جہاز تباہ ہونےکی ویڈیووائرل

Mar 04, 2026 | 20:09:PM
بھارت سے واپس جاتا ایرانی بحری جنگی جہاز تباہ ہونےکی ویڈیووائرل
کیپشن: ی ہسکرین شوٹ سوشل پلیت فارم ایکس پر موجود ویڈیو کلپ سے لیا گیا ہے، اس لمحے ایرانی جہاز میزائل لگنے کے بعد اوپر اچھل رہا ہے اور پانی کی بہت بڑی مقدار اوپر اچھل رہی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سری لنکا کےقریب سمندر میں امریکہ کی آبدوز نے پانی کے اندر سے میزائل مار کر ایران کے جنگی بحری جہاز کو مکمل غرق کر دیا، حملے  میں  ایرانی نیوی کے بھاری جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس حملے کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سری لنکا کے نائب وزیر خارجہ نے ایرانی جہاز ڈوبنے سے مرنے والوں کی تعداد 80 بتائی ہے۔ 

امریکی حکام نے اپنی اس کامیابی کی ویڈیو خود ریلیز کی ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز کے  پانی کے اندر سے حملے کی ایک جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ آبدوز کا بھیجا ہوا میزائل لگنے سے  ایرانی بحری جہاز کے پرخچے اڑ گئے اور بہت سا پانی سمندر کی سطح سے بہت اوپر تک اچھلتا نظر آیا۔  یہ حملہ بحر ہند میں سری لنکا کے قریب ہوا ہے۔ 
   ایران کا جنگی بحری جہاز بھارت کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقیں کر کے واپس ایران جا رہا تھا۔ سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز  نے پانی کے اندر سے اٹیک کیا۔ اس حملے کی ویڈیو فوراً سامنے آگئی۔

امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایرانی بحری جہاز پر تارپیڈو ٹکرانے سے زوردار دھماکہ ہوتا ہے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے امریکہ کی جانب سے ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی۔ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایرانی جنگی جہاز کو وہم تھا کہ وہ بین الاقوامی پانیوں میں محفوظ رہے گا لیکن ایسا نہیں تھا۔

 سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوبنے سے پہلے سری لنکا کے بحری عملہ نے کوششش کر کے درجنوں ایرانی اہلکاروں کو زندہ بچا لیا۔ 

امریکی سرکاری  ویڈیو سامنے آنے سے پہلے ایک انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے ایرانی جہاز کے تباہ ہونے کی خبر دے دی تھی۔  نیوز ایجنسی نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز نے حملہ کیا۔

ایرانی جنگی جہاز بھارت کے ساتھ  بھارتی سمندر  میں جنگی مشقیں مکمل کرنے کے بعد ایران واپس جا رہا تھا۔ یہ سری لنکا کے قریب نشانہ بنا اور مکمل غرق ہو گیا ہے۔

 سری لنکا کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی جہاز آئرس ڈینا (IRIS Dena) کے ڈوبنے کی اطلاع پر اس کے عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے سری لنکن بحریہ کو روانہ کیا گیا، جب تک امدادی جہاز حادثے کے مقام پر پہنچا ایرانی جنگی جہاز ڈوب چکا تھا۔

سری لنکن وزیر خارجہ کے مطابق اب تک جہاز سے 30 زخمی سیلرز کو نکال کر سری لنکا کے ایک سپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سری لنکا کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ  ایرانی بحری جہازپر امریکی حملے میں80 افراد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیئے:   سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب رہا ہے: سری لنکن وزیرِ خارجہ