سیکشن آفیسر کی 20 اسامیوں کیلئے امتحانی نتائج جاری،صرف 2 امیدوار کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) ایف پی ایس سی نے او ایم جی میں سیکشن آفیسر (گریڈ 18) کی 20 اسامیوں کیلئے امتحانی نتائج جاری کر دیے.
فیڈرل پبلک سروس پبلک سروس کمیشن نے آفس مینجمنٹ گروپ (او ایم جی) میں بذریعہ تبادلہ تقرری کے لیے سیکشن آفیسر (بی ایس-18) کے امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ہے، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ امتحانی نتائج کے مطابق صرف 2 امیدوار کامیاب قرار پائے،18 اسامیاں خالی رہ گئیں۔
ایف پی ایس سی کے مطابق 20 آسامیوں کے لیے مجموعی طور پر 99 درخواستیں موصول ہوئیں تاہم 82 امیدوار امتحان میں شریک نہ ہوئے اور صرف 17 امیدواروں نے تحریری امتحان دیا۔ نتائج کے مطابق تحریری امتحان میں صرف 3 امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں سے ایک امیدوار انٹرویو میں ناکام ہو گیا۔
بالآخر2امیدوار ہارون ارشد میان (رول نمبر 11) اور اسد حسین (رول نمبر 7) حتمی طور پر کامیاب قرار پائے جبکہ احمد حسین سومرو (رول نمبر 1) تحریری امتحان میں کامیابی کے باوجود انٹرویو میں کامیاب نہ ہو سکے۔
مزید 4 امیدوار تحریری امتحان میں ناکام رہے جبکہ 10 امیدواروں کا نتیجہ مسترد شدہ درخواستوں کے باعث روک لیا گیا، یوں 20 میں سے 18 آسامیاں خالی رہ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہورمیں وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد