پہلے ہی دن بڑا ہاتھ، گھریلو ملازمہ کام پر آتے ہی 80 لاکھ کے زیورات لیکر رفو چکر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور کے نشتر کالونی کے علاقے میں گھریلو ملازمہ 80 لاکھ مالیت کے زیورات اور گھڑیاں چرا کر رفو چکر ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ملازمہ اور اس کی بہن پہلے دن کام پر آئی تھی، دونوں نے مل کر 11 تولے زیورات اور 5 قیمتی گھڑیاں چوری کیں اور فرار ہو گئیں، ملازمہ کو گھر کے مالی نے کام پر رکھوایا تھا، مالی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق چوری کی واردات27 فروری کو ہوئی جس کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چاند گرہن کا اثر؟ سیمی فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کی پریکٹس مؤخر