’ سجنا تیرے لیے سجنا‘ دلہن کا دلکش رقص، ویڈیو وائرل

Mar 04, 2023 | 11:50:AM
 ’ سجنا تیرے لیے سجنا‘ دلہن کا دلکش رقص، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نئی نویلی دلہن کے مشہور بھارتی گلوکار بادشاہ کے گانے ’ سجنا تیرے لیے سجنا‘ پر دلکش رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

شادی کو یادگار بنانا ہر کسی کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لیے دلہا دلہن اور ان کے خاندان طرح طرح کے انتظامات کرتے ہیں۔  آج کل کے نوجوان بھی اپنی شادی کو منفرد اور یادگار بنانے کے لیے مختلف کارنامے سر انجام دیتے ہیں جن کی  ویڈیوز آئے دن سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلسل فلموں کی ناکامی، اکشے کمار نے بڑی وجہ بتا دی

اس بار دلہا کے بجائے دلہن نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے ایک انوکھا انداز اپنایا ہے۔ شادی ہال میں انٹری کے بعد دلہن نے مشہور بھارتی گانوں پر دلکش رقص کیا ہے۔ دلہن نے رقص کے لیے مشہورو معروف  بھارتی گلوکار بادشاہ کے مشہور گانے’ سجنا تیرے لیے سجنا ‘ کا انتخاب کیا۔ 

شادی میں آئے مہمان دلہن کے عمدہ ڈانس سٹیپس دیکھ کر حیران رہ گئے۔ مہمانوں نے دلہن کی خوبصورت ڈانس کرنے پر خوب حوصلہ افزائی کی۔ دلہن نے اپنی شاندار پرفارمنس اور منفرد انداز سے تمام مہمانوں کے دل جیت لیے اور شادی کے موقع کو یادگار بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ 

دوسری جانب شادی کے منڈپ میں دلہن کا انتظار کرتا دلہا بھی دلہن کے عمدہ رقص سے لطف اندوز ہوتا رہا اور  خوشی بھری مسکراہٹوں نے اس کے چہرے پر قبضے جمائے رکھے۔ دلہن نے بادشاہ کے سپر ہٹ گانے کے  ساتھ ساتھ بالی ووڈ سپر اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ڈرائیور کے گانے ، مکھنا وے ، پر بھی عمدہ رقص کیا۔ 

دلہن کے اس دلکش رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو بہت پسند آئی۔ ویڈیو کو اب تک لاکھوں ویوز، لائیکس اور شیئرز مل چکے ہیں۔ جبکہ ویڈیو پر کمنٹس کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ صارفین اپنے اپنے انداز میں دلہن کے اس دلفریب رقص کو سراہنے کے ساتھ ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔