پی ایس ایل سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو غیرمعیاری کھانا فراہم کرنے کا انکشاف

Mar 04, 2023 | 11:27:AM
پی ایس ایل سیکیورٹی پر موجود اہلکاروں کو غیرمعیاری کھانا فراہم کرنے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو غیر معیاری کھانا فراہم کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی نے پی ایس ایل سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو غیر معیاری کھانا فراہم کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے کھانا فوری واپس کرکے متبادل کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی نے پولیس اہلکاروں کو ناقص کھانا فراہم کرنے میں کوتاہی برتنے والے ذمہ داران کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ پولیس اہلکاروں نے ملنے والے غیر معیاری کھانے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔