معروف برطانوی ٹک ٹاکر لوری ڈانا پاکستان کب آئیں گی؟

Mar 04, 2023 | 11:02:AM
معروف برطانوی ٹک ٹاکر لوری ڈانا پاکستان کب آئیں گی؟
کیپشن: مشہور برطانوی ٹک ٹاکر پاکستان کب آئیں گی؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف برطانوی خاتون ٹک ٹاک سٹار لوری ڈانا  نے  پاکستان آنے کے بارے میں بتا دیا ہے۔

برطانوی ٹک ٹاکر لوری ڈانا اپنی خوبصورتی اور منفرد انداز میں بال کاٹنے کی وجہ سے برطانیہ کے ساتھ ساتھ  پاکستان بھر میں  مشہور  ہیں۔ گزشتہ دنوں یو کے 44 سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں رواں سال (2023) میں اپنے فینز سے ملنے پاکستان ضرور آؤں گی۔

مزید پڑھیں: بھائی نے نواز الدین صدیقی کو بیمار والدہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ڈیڑھ سال پہلے جب ٹک ٹاک کے لیے اپنی پہلی ویڈیو بنائی تو مجھے بالکل بھی توقع نہیں تھی کہ میں اتنی مشہور ہو جاؤں گی خاص کر پاکستان میں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ رواں سال پاکستان ضرور آئیں گی۔ ان کا پاکستانی فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خلوص بھرے الفاظ کے ساتھ میری ویڈیوز پر کمنٹ کرنے کا بہت بہت شکریہ اور میں پاکستان صرف آپ لوگوں کے لیے آؤں گی تاکہ آپ لوگوں کو اپنا پیار ، توجہ اور وقت دے سکوں۔ 

واضح رہے کہ خاتون  ٹک ٹاکر کا  برطانیہ میں ہیئر سلون (باربر شاپ) ہے اور بال کاٹنے کا منفرد انداز ان کی وجہ شہرت ہے۔ خیال رہے کہ خاتون ٹک ٹاکر پاکستان آئیں گی اور یہاں پر اپنا ایک ہیئر سلون بھی کھولیں گی۔