بھائی نے نواز الدین صدیقی کو بیمار والدہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی

Mar 03, 2023 | 12:55:PM
اداکار ممبئی میں اپنی بیمار والدہ مہرالنساء کی عیادت کے لیے ورسوا پہنچے تو ان کے بھائی فیض الدین صدیقی نے انہیں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نوازالدین صدیقی گزشتہ روز اداکار ممبئی میں اپنی بیمار والدہ مہرالنساء کی عیادت کے لیے ورسوا پہنچے تو ان کے بھائی فیض الدین صدیقی نے انہیں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی آج کل اپنی زندگی میں کافی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں اور اپنی فیملی پر اہلیہ عالیہ صدیقی کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی کی والدہ نے اپنی بہو عالیہ صدیقی پر جائیداد کے تنازع پر مقدمہ درج کروایا تھا۔

اداکار کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے سسرالیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکار اور ان کے اہلخانہ نے اُنہیں  کھانا، بستر اور نہانے کے لیے باتھ روم تک فراہم نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے 2 افراد گرفتار 

یہی نہیں بلکہ اداکار کی ملازمہ 20 سالہ سپنا رابن مسیح کی ٹوئٹر پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اُنہوں نے اداکار پر معاوضے کی عدم ادائیگی اور گھر میں قید کرنے کے الزامات عائد کئےتھے۔ 

بعد ازاں ملازمہ نے اداکار پر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر ان سے معافی بھی مانگی تھی۔

جس کے بعد نواز الدین صدیقی کے چھوٹے بھائی شمس صدیقی نے اپنے بھائی پر الزام لگایا کہ بھائی نے اپنی ملازمہ کو پیسے دے کر معافی مانگنے پر مجبور کیا ہے۔

شمس صدیقی نے اداکار پر مزید الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے میری نجی زندگی متاثر ہوئی، ان کی وجہ سے اہل خانہ نے میری بیٹی کو اب تک نہیں دیکھا۔