بل گیٹس سے طلاق کیوں لی ؟؟سابقہ اہلیہ نے خاموشی توڑ دی 

Mar 04, 2022 | 13:13:PM
ملنڈا گیٹس ، بل گیٹس
کیپشن: بل گیٹس اور ملنڈا گیٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بل گیٹس کی سابق اہلیہ ملنڈا گیٹس نے طلاق سے متعلق خاموشی توڑ دی ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے طلاق کی وجوہات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ۔
تفصیلات کے مطابق ملنڈا گیٹس نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بل گیٹس سے طلاق لینے کی بہت سی وجوہات تھیں۔انہوں نے کہا کہ علیحدگی کی وجہ صرف ایک لمحہ یا چیز نہیں، دراصل میری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مجھے احساس ہوا کہ اب ہمارا رشتہ اچھا نہیں رہا اور میں اب اس پر اعتماد نہیں کر سکتی۔ ان کا کہناتھا کہ طلاق کی بڑی وجہ بل کا انجہانی جیفری ایپسٹین کے ساتھ کام کرنا بھی شامل تھا ۔ان کا کہناتھا کہ مجھے یہ پسند نہیں تھا کہ انکی جیفری ایپسٹین سے ملاقاتیں ہوں۔ یہ میں نے انہیں کہا بھی تھا ۔ میں نے انہیں بتایا کہ وہ سزا یافتہ اسمگلر ہے میں ان سے ایک بار ملی بھی تھی ۔
واضح رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی ملاقات 1987 میں مائیکرو سافٹ میں ہوئی تھی اور انہوں نے 1994 میں شادی کی تھی۔لیکن اگست دوہزار اکیس میں دونوں میں کچھ اختلافات کی وجہ سے طلاق ہوگئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک سے دوستی ، بھارتی لڑکی نے پاکستان آکر شادی کرلی