کوروناسے 11افراد جاں بحق۔890کی حالت تشویشناک

Mar 04, 2022 | 09:50:AM
کورونا سے اموات، فائل فوٹو
کیپشن: کورونا سے اموات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں 953افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ  24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار678 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 953 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 11 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.59 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 890 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائیگا