مہاجرین کی آزاد کشمیر اسمبلی میں نمائندگی تاریخی اور آئینی حقیقت، آئین میں ترمیم منتخب نمائندوں کا اختیار، آزاد کشمیر اسمبلی کی قرارداد

Jun 04, 2026 | 21:28:PM
  مہاجرین کی آزاد کشمیر اسمبلی میں نمائندگی تاریخی اور آئینی حقیقت، آئین میں ترمیم منتخب نمائندوں کا اختیار، آزاد کشمیر اسمبلی کی قرارداد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے  اجلاس  میں قرارداد منظور کی گئی جس میں آئین میں ترمیم اور اصلاحات کو عوام کے منتخب نمائندوں کا اختیار تسلیم کیا گیا ہے۔ آج مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کےاجلاس میں پاکستان میں مقیم مہاجرین کی آزاد کشمیر اسمبلی میں نمائندگی کو تاریخی اور آئینی حقیقت قرار دینے کی قرارداد منظور  کی گئی۔

قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا تو آزاد کشمیر کے  وزیر خزانہ قاسم مجید نے قرارداد پیش کی  جس میں  آئینی اصلاحات کو عوام کے منتخب نمائندوں کا خصوصی اختیار اور مینڈیٹ تسلیم کیا گیا ۔

 وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور  نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،  ہمارے سچ اپنے مفادات کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اپنا رشتہ  محبت ، کلمے اور مفادات کی بنیاد پر ہے ۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا،  جب سے یہ حکومت پیپلزپارٹی کو ملی ہے  ہم نے  روزانہ اٹھارہ اٹھارہ  گھنٹے جاگ کر عوام دوست پالیسیوں کو اپنایا۔  لوگوں کے ساتھ رابطے کو بحال کیا، وزیراعظم کے دروازے کھولے ۔  اس نظام کو ہم سب نے مل کر بنایا ہے ، دونوں اطراف کے لوگ ہمارے اپنے ہیں ۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا،  آزاد کشمیر میں سیاحت کا پوٹینشل موجود ہے ۔  لوگ کشمیر  کی خوبصورتی کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔ ہم سیاحت کو مزید فروغ دیں گے۔ہم اپنے وسائل اور پوٹینشل پر فوکس کریں تو یہ ریاست بہت آگے جاسکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سیاحوں کی حفاظت کے لیے پتریاٹہ کیبل کار سروس عارضی طور پر معطل 

فیصل ممتاز راٹھور نے قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ مختصر وقت میں ہم نے 98 فیصد معاملات حل کر لئے ہیں ۔  

آزاد کشمیر میں خاص طور سے لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں بھی سہولیات موجود ہیں۔اس کے برعکس  پاکستان کے مختلف علاقوں میں لوگ آج بھی سہولتوں کے بغیر نظر آئیں گے ۔ آج بھی ریاست کے اندر 3 روپے بجلی مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں